شاپنگ ٹرالی کہ پیچھے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟ جانیں روزمرہ استعمال ہونے والی 5 چیزیں آپ کے لیے کیا کیا حیرت انگیز کمال کر سکتی ہیں

image

ہم روزانہ کی بنیاد پر کئی ایسی چیزیں استعمال کر رہے ہوتے ہیں جن کے دیگر فوائد سے ہم ناواقف ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم بات کرتے ہیں فرائی کرنے والے پین کی۔ اس میں ہم اندہ اور دیگر چیزیں تو فرائی کر سکتے ہیں لیکن وہ ہمیں مزید کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے، یہ ہمیں نہیں معلوم۔

آج ہماری ویب اپنے پڑھنے والوں کے لیے ایسی ہی کچھ چیزوں کی معلومات لائی ہے، جو ہم روزمرہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں ان کے پوشیدہ فوائد کے بارے میں نہیں پتا۔

فرائنگ پین کے ہینڈل میں سوراخ

آپ نے اکثر یہ بات نوٹ کی ہو گی کہ فرائنگ پین اور دیگر پتیلیوں کے ہینڈل کے پیچھے سوراخ ہوتا ہے، اس کے ذریعے پین کو ٹانگ دیا جاتا ہے لیکن درحقیقت اس کا کوئی اور ہی مقصد ہوتا ہے۔ کچھ بھی پکاتے وقت ہم چمچ کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں، پکانے کے دوران چمچ پر آئل لگ جاتا ہے یا کوئی سالن وغیرہ، یہ سوراخ اس لیے ہوتا ہے تاکہ آپ چمچ کو اس کے اندر ڈال کر تکا سکیں۔ اس سے کوئی اضافی برتن گندا بھی نہیں ہو گا اور چمچ پتیلی کے اوپر رکھ دینے سے گرم بھی نہیں ہو گا۔

جوگر میں اضافی سوراخ

اسنیکرز اور جوگرز میں ایک اضافی سوراخ ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ اکثر لوگوں کو جوتا ذرا سا بڑا ہو جاتا ہے، یا انہیں جو جوتا پسند آتا ہے اس میں تھوڑا بڑا سائز دوکاندار کے پاس موجود ہوتا ہے اور مجبوراً ہمیں وہ ہی خریدنا پڑتا ہے۔ یہ سوراخ اسی لیے ہوتا ہے کہ اگر بڑا جوتا آجائے تو اس سوراخ کی مدد سے آپ جوتا فٹ کر سکتے ہیں۔ اپنے جوتے کا تسمہ اس میں ڈال کر جوتا فٹ ہو سکتا ہے۔

تالہ کے نیچے سوراخ

آپ نے دیکھا ہو گا کہ تالہ کے نیچے سوراخ ہوتا ہے، یہ کس لیے ہوتا ہے؟ دراصل گھر کے باہر یا کسی بھی بلڈنگ کے باہر تالہ لگا ہوتا ہے، بارشوں میں پانی اس کے اندر جا سکتا ہے جس سے مہنگے مہنگے تالے خراب ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں پانی تالہ کے اندر نہیں رہتا اور اس سوراخ کے ذریعے نکل جاتا ہے۔

بازار کے کھانوں کے گتے کے ڈبے

آپ نے دیکھا ہو گا کہ نوڈلز، برگز، فرنچ فرائز وغیرہ گتے کے ڈبوں میں دیے جاتے ہیں، ان ڈبوں کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ دراصل یہ ڈبا ایک پلیٹ کا کام کرتا ہے۔ آپ اسے مکمل کھول کر ایک پلیٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

شاپنگ ٹرالی

آپ جب بھی گھر کے سامان کی شاپنگ کے لیے جاتے ہیں تو اسٹور پر ٹرالیاں موجود ہوتی ہیں جس میں آپ اپنا خریدا گیا سامان جمع کرتے رہتے ہیں۔ ٹرالی کے پیچھے یہ ایک جگہ ہوتی ہے۔ دراصل کچھ چیزیں ٹرالی میں ایسی ہوتی ہیں تو پرائیویٹ ہوتی ہیں۔ چونکہ ٹرالی پر اکثر افراد کی نظر پڑتی رہتی ہے لہٰذا آپ ان چیزوں کو اس میں لوپ کی مدد سے ٹانگ سکتے ہیں۔

امید کرتے ہیں یہ آرٹیکل آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیے، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کمنٹ کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.