خانہ کعبہ کے اوپر چاند کے مناظر۔۔۔ کس دن دیکھا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

image

فرزندانِ اسلام کے لیے بڑی خبر، چاند کعبہ کے عین اوپر آنے کے دن اور تاریخ کا اعلان ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ماہرینِ فلکیات نے چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کے دن اور تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، سعودی عرب کے ماہرینِ فلکیات نے بتایا کہ رواں برس چاند کے بیت اللہ کے عین اوپر آنے کا واقعہ 28 جنوری بروز جمعرات کو اُس وقت پیش آئے گا جب چاند بیت اللہ شریف کے عین اوپر ہوگا اور تمام دنیا کے مسلمان قبلے کا رُخ درست کر سکیں گے۔

فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق رات 10:16 منٹ پر چاند عین بیت اللہ کے اوپر نمودار ہو گا۔

واضح رہے کہ جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو اس کی مدد سے دنیا بھر میں بسنے والے فرزندانِ اسلام کو قبلۂ رُخ کی درست سمت جاننے کا موقع مل جاتا ہے جبکہ ماضی میں بھی لوگ اس مقصد کے لیے یہ طریقہ اختیار کرتے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.