کراچی میں ایک ایک پیسہ عمران خان کی وجہ سے لگ رہا ہے، علاقے میں گھومنے سے حج نہیں ہو جاتا۔۔۔ عامر لیاقت عوام پر برس پڑے

image

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں تین ہٹی کے علاقے کا دورہ کیا اور عمران خان کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سخت الفاظ میں عوام پر برس رہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میری عادت نہیں کہ میں ہر وقت تصویر کھنچواتا رہوں، علاقے میں صرف گھومنے پھرنے سے حج نہیں ہو جاتا۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کراچی میں کچھ نہیں کر رہا، تو پھر یہ کیا ہے؟ عمران خان نے جو پیسے، جو فنڈنگ کراچی کے ایم این اے کو دیں وہ یہاں پیسے لگا رہے ہیں۔

کراچی میں ایک ایک پیسہ عمران خان لگا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts