کہتے ہیں کہ آپ اپنا دل صاف رکھیں اور اللہ کی راہ میں خرچ کریں، اللہ پاک آپ کو اس کا بدلہ ضرور دے گا۔ ایسا ہی کچھ پاکستان میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والے سید ظفر عباس جعفری نے اپنے فیسبک پیج پر ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر جاری کیں۔
تصویروں کے کیپشن میں درج تھا کہ ''دنیا کا پہلا فری ریسٹورنٹ، اتوار سے کھانے کا آغاز''۔
ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی، یہ ریسٹورنٹ گلبرگ میں واقع ہے۔ سید ظفر عباس جعفری نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ پہلے اس ریسٹورنٹ کے مالک نے اسے کم پیسوں میں محض مزدوروں کے لیے شروع کیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ لوگ روٹی کے بھی پیسے نہیں دے سکتے، یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب یہ فیصلہ کیا کہ کھانا مفت تقسیم کیا جائے گا۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔