بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، بختاور بھٹو کی سہیلیوں سمیت قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔
بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کا نکاح آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا، آج شام محمود چوہدری بلاول ہاؤس کراچی بارات لے کر پہنچے، پُر وقار تقریب میں بختاور بھٹو کے والد آصف علی زرداری، بھائی بلاول بھٹو زرداری، بختوار کی سہیلیون سمیت دیگر قریبی رشتہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بجائے گئے، شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ ہوا، بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پُروقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔
تاہم آج بختاور نے دُلہا محمود چودھری کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر دیا، جس کے بعد شادی کی باقی تقریبات لاڑکانہ، اسلام آباد اور لاہور میں ہوں گی۔
ان کی رخصتی اور نکاح کی کچھ تصویریں کافی وائرل ہو رہی ہے۔