بختاور بھٹو کی شادی: اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی

image
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر مبارک باد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کے پیش نظر بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس صورت حال پر افسوس کا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرونا وائرس کی ایس او پیز کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں بہت سے معزز افراد کو دعوت نہیں دے سکے ہیں، انہوں نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اور معززین، دوست اور پی پی پی فیملی کے افراد خوشیوں میں شریک ہوسکیں گے-
About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts