مقبول ترین سیاستدان شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذات میں اکیلے اور تنہا زندگی بسر کررہے ہیں ۔ ان کا کوئی بھی دوست نہیں ۔
یہ باتیں شیخ رشید نے ایک صحافی خاتون کو انٹرویو دیتے ہوئے بیان کیں جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہا ہے۔
اسی سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انھیں لگتا ہے کہ وہ تنہا جینے کے لئے ہی دنیا میں آئے ہیں اور اب ان کی ٹرین ( شادی کی عمر) گزر چکی ہے۔
البتہ جب خاتون نے شادی کے لئے ان کی آئیڈیل خاتون کی بابت سوال کیا تو شیخ صاحب نے جواب دیا کہ وہ بیوٹی ود برین یعنی خوبصورتی کے ساتھ ذہانت پر یقین رکھتے ہیں ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ انھیں خوانخوار قسم کی خاتون پسند ہیں جن کو دیکھ کر لگے کہ وہ کوئی خاتون ہیں ۔
شیخ رشید کے انٹرویو کی اس حصے کی مشہور کامیڈین علی گل پیر نے زبردست ممکری تیار کی ہے جس نے دیکھنے والوں کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا ہے۔