کسی نے پہنا کالے رنگ کا لباس تو کسی نے کیا خوبصورت زیور کا انتخاب ۔۔۔ بختاور بھٹو کی شادی میں کس خواتین نے کون سا فیشن کیا؟

image

بختاور بھٹو کی شادی میں صرف بختاور نے ہی نہیں شرکت کرنے والی خواتین نے بھی اتنے حسین جوڑے پہنے کے دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ آپ بھی دیکھیں کہ ان خواتین نے بختاور کی شادی میں کیسے کپڑے پہنے اور کون سا فیشن اپنایا۔

شرمیلا فاروقی:

شرمیلا فاروقی نے بختاور کی شادی پر ہلکے گرین رنگ کا انتخاب کیا جس میں لال اور گولڈن رنگ سے کڑھائی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے میچنگ کا ماسک اور کانوں میں لمبے بندے بھی پہنے ہیں۔ ان کا انداز ہر کسی کو بہت پسند آیا۔

شیری رحمٰن:

سینیٹر شیری رحمٰن نے کالے رنگ کا جوڑا پہنا جس پر تلے کی کڑھائی کا کام ہوا ہے جوکہ گولڈن رنگ سے کیا گیا ہے اور دکھنے میں بہت حسین لگ رہا ہے۔ یہ فیشن میں آج کل اِن بھی ہے۔

مریم نواز:

مریم نواز نے شادی میں پیلے رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور اس کے ساتھ مخمل کی کالے رنگ کی شال اوڑھی ہے۔ ان کے گلے میں کالے رنگ کا ہار بھی ہے جو خوب جچ رہا ہے۔

آصفہ بھٹو:

آصفہ نے بختاور کی شادی پر گولڈن رنگ کا لباس پہنا جس پر ہلکے گلابی رنگ سے کڑھائی ہوئی ہے اور اتنا نفیس کام ہے کہ جس نے بھی ان کو دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا۔ انہوں نے گلے میں باریک سا ہار بھی پہنا ہوا ہے جو کہ بہت عمدہ دکھائی دے رہا ہے۔

صنم بھٹو:

صنم بھٹو آصفہ اور بختارو کی خالہ ہیں اور آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے ہلکے نیلے رنگ کا لباس بختاور کے ولیمے میں پہنا ہوا ہے جس پر سفید رنگ سے کڑھائی کی گئی ہے اور کانوں میں سفید رنگ کے بندے بھی ہیں جو بہت حسین لگ رہے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts