مہندی، بارات اور ولیمہ! بختاور بھٹو کی شادی کی نئی خوبصورت تصاویر دیکھیں

image

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی مزید نئی اور خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر ولیمے کی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں دنوں میاں بیوی نے گہرے سبز رنگ کے خوبصورت لباس زیت تن کیے ہوئے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ریسیپشن 30-1-21، یعنی یہ ولیمے کی تقریب کی تصویر ہے جو کہ 30 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

محمود چوہدری نے انسٹاگرام اسٹوری پر بختاور کی بھی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی۔


اس کے علاوہ بختاور نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنی مہندی کی ایک تصویر لگائی ہے جس میں بلاول بھٹو اور دیگر افراد دوپٹے کے سائے میں انہیں لے کر آ رہے ہیں۔

تاہم گزشتہ روز آصفہ کی سالگرہ کے موقع پر تینوں بہن بھائی کی بارات کی ایک تصویر کافی وائرل ہوئی تھی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts