ان کی قسمت مہربان ہوگئی ۔۔۔ اس شخص کو سمندر سے ایسا کیا ملا کہ یہ کروڑ پتی بن گیا؟

image

رات و رات کروڑ پتی بن جائیں۔۔۔ کام بھی نہ کریں اور پیسوں کی بارش ہو جائے آج کل زیادہ تر لوگ یہ خواب ضرور دیکھتے ہیں اور کئی خوش نصیب ایسے ہیں جن کی یہ خواہش جلدی ہی پوری ہو جاتی ہے۔

کچھ ایسا ہی ایک ماہی گیر کے ساتھ ہوا جب وہ مچھلی پکڑنے گئے مگر اس دن ان کو صرف اور صرف 5 بڑی مچھلیاں ملی لیکن ساتھ ہی ایک خول ملا جسے وہ کچرا سمجھ کر پھینک رہے تھے مگر اس کچرے نے انہیں کروڑ پتی بنا دیا۔۔۔

تھائی ویب سائٹ کے مطابق:

'' تھائی لینڈ کے دو ماہی گیر بھائی ہٹئچی نیاؤمیچڈ Hatchai Niyomdecha اور ووراکٹ نیاؤمیچڈ Worachat دونوں بھائی مچھلیاں پکڑنے سمندر میں جاتے تھے ایک دن انہیں مچھلیاں تو کم ملی، مگر ساتھ ہی ایک کیڑوں سے بھرا خول مل گیا جسے وہ کچرے میں پھینکنے لگے تھے لیکن پھر اس کو صاف کرکے جب کھولا تو اس میں ان کو نارنگی کے چھلکے نما ایک نایاب ہیرہ مل گیا۔''

جس کی کل مالیت ڈھائی لاکھ برطانوی پاؤنڈز (پانچ کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد رقم) ہے اور جب جوہری نے اس شخص سے کہا کہ وہ اسے انہیں بیچ دے تو ماہی گیر نے منع کردیا کیونکہ وہ اسے کچھ وقت کے بعد بیچ کر زیادہ پیسے حاصل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔

ماہی گیر ہٹئچی کہتا ہے کہ: '' چار روز سے مجھے خواب میں نظر آ رہا تھا کہ کوئی چمکتی ہوئی چیز میرے ہاتھ میں ہے لیکن کچھ دکھائی نہیں دے رہا کہ یہ کیا ہے اور یوں اچانک مجھے سمندر سے یہ ہیرا مل گیا جس کو دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا کہ خواب بھی حقیقت بن جاتے ہیں۔''

بعد ازاں ایک چینی تاجر نے اس ہیرے کی قیمت 53 کروڑ روپے لگا کر ماہی گیر سے بیچنے کا کہا تو بھی اس ماہی گیر نے منع کر دیا اور کہا کہ یہ قیمتی ہیرہ ہے میں اسے اس وقت بیچوں گا جب میں خود اس کی حفاظت نہ کر سکوں گا، ابھی میں اسے اپنے پاس رکھ کر خود کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے اس ہیرے کا وزن 68۔7 گرام ہے اور اس کی عالمی منڈی میں رقم 800 کروڑ روپے تک ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ہٹئچی اس ہیرے کو کب بیچتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts