روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

image
روس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کر لی ہیں، جس سے وہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی امارت افغانستان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا عمل ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز دو طرفہ تعاون کی ترقی کو فروغ دے گا۔‘

دوسری جانب کابل میں افغان طالبان کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی سے جمعرات کو روسی فیڈریشن کے سفیر دیمتری ژیرنوف نے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی سفیر نے اس ملاقات میں روسی حکومت کا وہ باضابطہ فیصلہ سرکاری طور پر پہنچایا، جس کے تحت روسی فیڈریشن نے افغانستان کی امارتِ اسلامی کو تسلیم کر لیا ہے۔

’روسی سفیر نے اس فیصلے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے افغانستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان وزیر خارجہ نے روسی فیڈریشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان مثبت تعلقات، باہمی احترام اور تعمیری تعاون کا نیا مرحلہ قرار دیا۔

مولوی امیر خان متقی نے مزید کہا کہ روسی فیڈریشن کا یہ حقیقت پسندانہ فیصلہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور دوسرے ممالک کے لیے بھی ایسا ہی قدم اٹھانے کی ایک اچھی مثال پیدا کرے گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید وسعت پائے گا۔

 

News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts