مسلمان ہونے کے بعد خدیجہ نام رکھا۔۔۔ 3 لوگوں کی حیران کن کہانی جنہوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا

image

اسلام کو محبت اور امن کا مذہب کہا جاتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے ہر سال کئی افراد ایسے سامنے آتے ہیں جو اپنا مذہب چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے ہیں اور پھر اپنی ساری زندگی ایک اللہ کی عبادت میں گزار دیتے ہیں۔

آج ہماری ویب آپ کے لیے ایک ایسا ہی آرٹیکل لے کر آئی ہے جس میں ہم آپ کو ان تین لوگوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے یا تو حال میں ہی اسلام قبول کیا یا جن کی اسلام قبول کرنے کی کہانی انتہائی دلچسپ رہی۔

60 سالہ امریکی خاتون

امریکا میں 60 سالہ خاتون نے حال ہی میں مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے والی امریکی خاتون نے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں محی الدین ابن العربی کے پیغامات سن کر اسلام قبول کیا۔ امریکہ کی ریاست وسکنسن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے قبولِ اسلام کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا۔

خاتون نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے دینِ اسلام کو تسلیم کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لے آئی ہوں۔ نو مسلم خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ سے لگاؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس ترک ڈرامے کی طرف گئی اور مجھے اسلام کے بارے میں جاننے اور اس کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا،میں نے قرآن انگریزی میں کئی بار پڑھا اور اب میں پہلی فرصت میں ترکی جانا اور وہاں رہنا چاہتی ہوں۔

خدیجہ نے بتایا کہ وہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد مقامی مسجد بھی گئیں جہاں مسلمان ان سے بہترین طریقے سے پیش آئے۔

جرمن وی لاگر کرسٹن پیٹسمین

حال ہی میں معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن پیٹسمین نے اسلام قبول کیا اور مسلمان ہو گئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہاتھ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی سند دیکھی جاسکتی ہے۔

کرسٹن نے بتایا کہ میں نے یوٹیوب کا چینل سال 2019، دسمبر میں شروع کیا تھا اور پاکستان میں تقریباََ 1 سال گزارا تھا، اس دوران میں نے بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی اور دین اور طرزِ زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ ولاگر نے کہا کہ میں جب یورپ میں تھا تو میں نے وہاں ہمیشہ ہی لفظ ’اسلام‘ کے بارے میں منفی باتیں ہی سُنیں کیونکہ میں وہاں کبھی کسی مذہبی شخص سے نہیں ملا تھا۔


کرسٹن بیٹسمین نے کہا کہ میں نے بھی اسلام کے بارے میں وہی سوچ اپنی دماغ میں بنالی تھی جیسے باقی لوگوں کے دماغ میں تھی، مجھے اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اسلام کے بارے میں لوگوں کا خیال کیا ہے۔ یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میرے بچپن کے سب سے اچھے دوست بھی مسلمان تھے۔

جرمن ولاگر نے مزید کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

میکسیکن جوڑا

2019 میں ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کیا جس کی خبر گزشتہ برس کافی وائرل ہوئی۔ اس جوڑے نے بھی اسلام قبول مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر کیا۔ اور صرف اتنا ہی نہیں، اس جوڑے کو کلمہ شہادت ڈرامہ کے مشہور کردار عبدالرحمٰن غازی نے پڑھایا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کیسے اس جوڑے کو کلمہ پڑھایا۔ عبدالرحمٰن نے دونوں کو قرآن شریف بھی بطور تحفہ پیش کیے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts