رکشے کے پہیے 3 ہی کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں رکشہ سے متعلق چند دلچسپ معلومات جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

رکشہ ایک ایسی سواری ہے جو کہیں بھی کسی بھی وقت آپ کے لیے میسر ہوتی ہے۔ مناسب کرایہ والی یہ سواری پاکستان، بھارت سمیت ایشائی ممالک میں بہت زیادہ کی جاتی ہے۔

تین پہیوں والا رکشہ تمام آٹوز میں واحد ایک سواری ہے جو سب سے الگ ہی دکھائی دیتی ہے۔ جب بیرونی ممالک سے غیر ملکی سیاح پاکستان آتے ہیں تو خاص طور پر رکشہ کی سواری کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آٹو رکشہ کے تین ہی ٹائر کیوں ہوتے ہیں ؟ آج ہم جانیں گے اس کی خاص وجہ۔

درحقیقت آٹو رکشہ کے تین ٹائر اس لیے ہوتے ہیں تا کہ یہ سواری تنگ سڑکوں پر آسانی سے اپنا راستہ بنا لے۔ رکشہ کے پیچے دو جبکہ آگے ایک پہیہ ہوتا ہے ، پیچھے کے دونوں ٹائرز متوازن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آگے والے ٹائر کو مدد ملتی ہے۔

مذکورہ سواری کے چھوٹے پہیے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ شہر میں کسی بھی جگہ باآسانی پارکنگ کے لیے لگائے جا سکیں۔

رکشہ کے بارے میں ایک اور معلومات یہ ملتی ہے کہ پہلے کے دور میں چینی تاجر رکشہ کو سامان کی درامدگی کے لیے استعمال کرتے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.