آئے دن سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر یا تو آپ کا موڈ بہتر ہو جاتا ہے یا آپ کو وہ ویڈیوز انتہائی منفرد لگتی ہیں جسے آپ شئیر کرنے میں ذرا دیر نہیں لگاتے۔ اب وہ ویڈیوز یا تو شادی کی رسومات کے حوالے سے ہوتی ہیں یا پھر سیاسی و سماجی حوالے سے۔
تاہم اسی طرح کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو غالباً منگنی کی تقریب کی ہے۔
اس تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دولہا کے دوست معروف ترک سیریز ارطغرل غازی کے گانے پر منفرد رقص کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے لباس بھی ارطغرل غازی جیسا زیب تن کر رکھا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کے تاثرات اس ویڈیو پر کچھ ملے جلے دکھائی دیے۔
کچھ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیسوں کا ضیاع اور دکھاوے کی شادی ہے جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے اسے کسی اسکول کا فنکشن قرار دیا۔
متعدد صارفین ایسے تھے جنہوں نے اس ویڈیو کو کافی سراہا۔
٭ آپ کا اِس حوالے سے کیا خیال ہے؟ اپنی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔