ہر پاکستانی کے دل پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری نے حال ہی میں اپنے مرحوم والد کے حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوریز اپ لوڈ کی ہیں جو کہ وائرل ہو رہی ہیں۔
مجدد صابری نے مرحوم والد کے وہ میسج انسٹا اسٹوری پر شئیر کیے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے لیے گانا گنگناتے تھے۔
امجد صابری کے بیٹے نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وہ وائس میسجز شئیر کیے جو اُن کے مرحوم والد امجد صابری نے اپنی اہلیہ کو بھیجے تھے۔ وائس میسجز میں مرحوم امجد صابری اپنی اہلیہ کے لیے معروف بھارتی گیت ’زندگی امتحان لیتی ہے‘ کے چند سطر اپنی خوبصورت آواز میں گنگنا رہے ہیں۔
مجّدد صابری نے مرحوم والد کے میسجز انسٹا اسٹوری میں شئیر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’یہ میسجز ڈیڈی نے امّاں کو بھیجے تھے۔‘
امجد صابری کے بیٹے کی انسٹا اسٹوری دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کو شدت سے یاد کر رہے ہیں۔
تاہم آپ وہ گیت مجدد صابری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جا کر ان کی اسٹوری پر سن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ قوال امجد صابری کو کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دن میں تقریباً 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔