سعودی شہریوں کے لیے خوشخبری، سیر و تفریح کی کون سی جگہ کھول دی گئی؟

image

سعودی عرب: سی فرنٹ، مخصوص شرائط کے ساتھ کھول دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سی فرنٹ (کورنیشن) کو مخصوص شرائط کے ساتھ کھول دیا گیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر جدہ نے کورنیشن کو 3 شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ساحل سمندر کو فی الحال جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے کہ عنقریب کورنیشن کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد نے سی فرنٹ جزوی طور پر کھولنے کی منظوری دی ہے، البتہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ساحل سمندر آنے والے صرف گاڑیوں سے گزر سکیں گے، انہیں اُترنے یا انتظار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ساحل پر چہل قدمی اور سائیکلنگ سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

v
About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts