بیٹی کے نام کا بزنس! کیا فواد چوہدری کی اہلیہ نے فیشن انڈسٹری میں انٹری دے دی؟

image

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ 'حبا فواد' نے حال ہی میں ہونے والے برائیڈل فیشن ویک میں اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کروایا ہے۔

برائیڈل فیشن ویک کے دسویں سیزن میں حبا فواد نے اپنے برانڈ کی پہلی کلیکشن متعارف کروائی جس کا نام انہوں 'نساء حسین' رکھا جو کہ ان کی بیٹی کا نام ہے۔

متعارف کروائے جانے والے برانڈ میں عروسی لباس اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پہنے جانے والے کپڑے شامل تھے۔ کپڑوں کے خوبصورت ڈیزائنز اور آنکھوں کو بھا جانے والے رنگوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب خوب سمیٹی۔

نساء حسین کلیکشن 16 مختلف طرز کے کپڑوں پر مشتمل تھی جسے پاکستان کی نامور ماڈلز نے زیب تن کیا۔

شو اسٹاپرز کے حوالے سے بات کی جائے تو حبا فواد کی کلیکشن کی شو اسٹاپرز نامور اداکارائیں ریشم اور حریم فاروق تھیں۔


تاہم اہلیہ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔


جب فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ ''آج دکھائی جانے والی کلیکشن میں سے آپ کی پسندیدہ کون سی تھی؟'' تو انہوں نے جواب دیا کہ ''نساء حسین کلیکشن چونکہ میری بیٹی کہ نام پر ہے، لہٰذا مجھے وہ ہی سب سے زیادہ پسند آئی''۔

کچھ تصاویر اور ویڈیوز ملاحظہ کیجیے:




٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts