کہیں آپ کا واٹس ایپ کوئی اور تو استعمال نہیں کر رہا؟ پتہ لگانے کا آسان طریقہ

image

واٹس ایپ وہ ایپلیکیشن ہے جسے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین پیغام رسانی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم رواں سال کے آغاز سے ہی اس ایپ کی پرائیویسی کو لے کر عوام کے کچھ خدشات تھے جس کے باعث کئی عرصہ تک یہ ایپ موضوعِ بحث بنی رہی۔

تاہم آج ہم آپ کو واٹس ایپ ہیکنگ اور پرائیویسی کے حوالے سے کچھ بنیادی اور اہم باتیں بتانے جا رہے ہیں۔

واٹس ایپ ہیکنگ کیا ہے اور اسے کیسے پہچانا جائے؟

جب بھی ہم واٹس ایپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو ایپ ہمارا موبائل نمبر مانگتی ہے تاکہ تصدیق کے لیے کوڈ اس نمبر پر بھیجا جا سکے۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے ہیکنگ جاری ہے جس میں ہوتا یہ ہے کہ کسی بھی صارف کے نمبر پر واٹس ایپ کا 6 ہنسوں پر مشتمل کوڈ بھیجا جاتا ہے پھر اسی کے کسی قریبی دوست یا رشتہ دار کا میسج آتا ہے کہ میرا کوڈ غلطی سے تمہارے پاس آگیا، یہ کوڈ ذرا بھیج دو۔

حقیقت میں یہ ہیکرز کا کام ہوتا ہے جبکہ آپ کے دوست کا واٹس ایپ بھی ہیک ہو چکا ہوتا ہے۔

اسی طرح کوئی بھی آپ کے نمبر سے لاگ ان ہو کر آپ کو آپ ہی کے واٹس ایپ سے لاگ آؤٹ کر سکتا ہے۔

واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

٭ یاد رکھیں، 6 ہنسوں کا کوڈ کسی بھی شخص کو نہ بھیجیں۔

٭ واٹس ایپ پر two step verification کو آن رکھیں۔ ایپ کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں اور وہاں جا کر two step verification کو enable کر دیں۔

٭ اس کے بعد 6 ہنسوں کا ایسا کوڈ ڈالیں جو آپ کو ہمیشہ یاد رہے اور اگر آپ بھول گئے تو آپ کے اکاؤنٹ کی رسائی ختم ہو سکتی ہے۔

٭ اسی کوڈ کو دوبارہ ڈالیں اور اگر ای میل ایڈریس ہو تو وہ ڈال دیں۔ یوں آپ کسی بھی ہیکنگ سے محفوظ رہ سکیں گے۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts