پیسے نہیں تھے تو ڈاکٹر نے بچہ ہی بیچ دیا لیکن پھر۔۔۔ بل کے پیسے نہ ہونے پر ڈاکٹر کا والدین سے نامناسب رویہ، پھر کیا ہوا؟

image

اب تک دنیا بھر سے ہم نے کئی ایسے واقعات سنے ہیں جس میں لوگوں کے پاس پیسے نہ ہونے پر اسپتال والوں نے بل معاف کر دیا لیکن کچھ روز قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے پوری انسانیت کو شرمسار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور عبدالحکیم کے وسط میں واقع تلمبا (Tulamba) میں ایک ماں نے پرائیویٹ اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔ تاہم ماں باپ کے پاس اسپتال کا بل ادا کرنے کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی جس پر ڈاکٹر نے ماں باپ کو مشورہ دیا کہ ''اگر پیسے نہیں ہیں تو اپنا بچہ بیچ دو''۔

یہ ایسا جملہ ہے جو پتھر انسان کے دل کو بھی تڑپا دے، اور یہ جملہ ایک ڈاکٹر نے ماں باپ سے کہا۔ ان ماں باپ سے جن کا بچہ ابھی ابھی دنیا میں آیا ہو۔

تاہم ماں باپ کے صاف انکار کرنے پر ڈاکٹر نے زبردستی بچہ لے لیا اور اسے بیچ دیا۔

ساتھ ہی اسپتال نے والدین پر سخت دباؤ ڈالا تاکہ وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کر سکیں۔

بے انتہا دباؤ ہونے کے باوجود والدین نے تھانے کا رخ کیا اور رپورٹ درج کروا دی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسپتال پر چھاپہ مارا جبکہ ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts