اگر آپ بھی انڈہ کھاتے ہیں تو یہ بھی ضرور پڑلیں ورنہ ۔۔۔ انڈے کھانے سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف

image

طبی ماہرین ویسے تو انڈے کو بہترین غذا قرار دیتے ہیں اور خاص طور پر ناشتے میں انڈا کھانے کی تجویز پیش کرتے ہیں لیکن اب انڈا کھانے کے شوقین افراد کے لیے بڑا خطرہ سامنے آیا ہے۔

چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈا کھانے سے موت کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

چینی تحقیق کے مطابق ایک دن میں صرف آدھا انڈا کھانے سے بھی موت کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھتا ہے، انڈا تلا ہوا ہو ، ابلا ہو، یا دوسرے طریقے سے تیار کردہ ہو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔

انڈے سے متعلق یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو شخص ایک دن میں پورا انڈا کھاتا ہے اس کی موت خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سفیدی اور زردی سمیت صرف آدھا انڈا بھی انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

محققین نے بتایا کہ انڈے میں چربی اور کولیسٹرول کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، لہٰذا کوشش کریں کہ انڈے کی صرف سفیدی کھائیں، یا پھر متبادل کے طور پر کسی دوسری غذا کا انتخاب کریں، اندے کھانا کینسر اور عارضہ قلب کا موجب بن سکتا ہے۔ شہری شریانوں، دل اور فالج کی بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

بعض طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ انڈوں میں وٹامنز اور معدنیات پائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے انتہائی معاون ہیں۔ لیکن نئی تحقیق کے بعد انسانوں کو چاہیے کہ وہ زردی استعمال کرنے سے گریز کریں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts