کسی کو انگلی کے اشارے سے بلا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ۔۔۔ ہاتھوں کے 5 ایسے اشارے جن کے مطلب مختلف ممالک میں بالکل الگ سمجھے جاتے ہیں

image

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جب انسان کو اگر کسی کی تعریف کرنی ہو تو وہ زبان کے بجائے ہاتھ کے اشارے سے انگوٹھے کا استعمال کرتا ہے جسے (تھمبس اَپ ) کہا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص فاصلے پر کھڑا ہو اور اس کا ساتھی دیکھے لے تو وہ آواز دینے کے بجائے اسے انگلی کے اشارے سے اپنی جانب بلاتا ہے۔

ہر ملک کے اپنے بنائے گئے معاشرتی قوانین اور اصول ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہاتھوں کے اشاروں پر غور کریں تو مختلف ممالک میں ہاتھ سے کیے گئے چند مخصوص اشاروں کے معنی مختلف سمجھے جاتے ہیں۔

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ جب آپ بیرونی ممالک جائیں تو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

1- اوکے سائن

پوری دنیا میں اوکے کہنے کے اشارے کو مثبت سمجھا جاتا ہے یعنی سب ٹھیک ہے۔ لیکن جاپان میں اوکے سائن کا مطلب پیسہ ہوتا ہے! جبکہ برازیل میں اوکے کے اشارے کو ایک بری چیز سمجھا جاتا ہے۔

2- وی کے اشارہ

ایشائی ممالک میں وی کے اشارے کو فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے جس کو وکٹری کہتے ہیں۔ لیکن برطانیہ ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ میں وی کے اشارے کو توہین کا نشان سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس کے پیچھے خاص وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

3-انگلی کے اشارے سے بلانا

انگلی کے اشارے سے کسی شخص کو اپنی جانب بلانا دنیا کے متعدد ممالک میں ایک عام اشارہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن فلپائن میں غلطی سے بھی اس اشارے کا استعمال نہ کریں ورنہ گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔ کیونکہ فلپائن میں اس علامت کا مطلب تزلیل سمجھا جاتا ہے۔

4- ہاتھ دکھانے کا اشارہ

ہاتھ دکھانے کا اشارہ عام طور پر کسی کو روکنے یا حدود پار کرنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن گریس (Greece) میں اس اشارے کو برا اور توہین آمیز سمجھا جاتا ہے۔ یہ اشارہ ہائے، ہیلو کے لیے بھی بہت سے لوگ استعمال کرتے ہیں۔

5- انگلیوں کے درمیان انگوٹھا دبانا

امریکہ اور دیگر ممالک میں اس نشان کا مطلب یہ ہے کہ مجھے آپ کی ناک مل گئی ہے۔ لیکن ذرا ٹھریں! ترکی یا انڈونیشیا میں بھی اس اشارے کو ہر گز استعمال کرنے کی جرات نہ کریں کیوں کہ اس کا مطلب بالکل مختلف چیز ہے اور انتہائی جارحانہ قسم کا ہوتا ہے۔ جبکہ برازیل میں اس اشارے کا مطلب بری یا شیطانی طاقت کے ہوتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts