کیا آپ کا فون بھی پانی میں گر گیا ہے؟ اگر ہاں تو جانیں ہر گھر میں موجود اس چیز سے ٹھیک کرنے کا آسان طریقہ جو آپ کو پہلے نہیں معلوم ہو گا

image

اسمارٹ فون رکھنے کے شوقین افراد کو اس وقت بڑا دھچکا لگتا ہے جب ان کے موبائل کو کسی قسم کا بڑا نقصان پہنچ جائے۔ ان ہی میں سے ایک مسئلہ فون کے اندر پانی چلے جانا یا فون پانی میں گر جانا ہوتا ہے۔

ساحل سمندر گھومنے گئے، نمکین پانی فون میں چلا گیا، تصاویر بناتے ہوئے فون گیلا ہو گیا یا بچے نے اسمارٹ فون پانی میں پھینک دیا۔ یہ ایسے مسئلے ہیں جو بظاہر کافی بڑے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کا حل سوچا جائے تو یہ کافی آسان ہے۔

ہماری ویب آج آپ کے لیے اسی مسئلے کا حل لے کر آئی ہے، جس پر عمل کرتےہوئے آپ اس مشکل سے نکل سکتے ہیں۔

ہمارے گھروں اور کچن میں کئی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو بڑے بڑے مسائل حل کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ آج ایسی ہی چیز سے ہم آپ کو گیلا موبائل ٹھیک کرنے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔

اگر آپ کا فون گیلا ہو گیا ہے یا اس میں پانی چلا گیا ہے تو آپ کچے چاولوں کی مدد لے سکتے ہیں۔

جی ہاں! ہر گھر اور کچن میں موجود چاول آپ کی یہ بڑی پریشانی کچھ گھنٹوں میں دور کر سکتے ہیں۔

آپ کو صرف اتنا کرنا ہو گا کہ ایک باؤل میں کچے چاول ڈالیں اور فون کو کھول کر (اگر بیٹری الگ ہو سکتی ہے تو) ان چاولوں میں ایسے رکھ دیں کہ کچھ چاول موبائل کے اوپر اور کچھ نیچے ہوں۔

چاول میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر پانی جذب کر لیتا ہے، اسی لیے چاول کی فصل کو کبھی بھی سوکھا نہیں چھوڑا جاتا۔ اس میں ہمیشہ پانی موجود رہتا ہے۔

تاہم آپ موبائل کو چاولوں میں رکھنے کے ایک گھنٹے بعد دیکھ سکتے ہیں، اگر فون تب بھی نہ چلے تو کچھ دیر اور رکھا رہنے دیں۔

اس سے سارا پانی چاول جذب کر لیں گے اور آپ کا فون مکمل طور پر ٹھیک کام کرنے لگے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts