وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تصویر میں موجود یہ چھوٹی بچی کون ہے؟

image

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ماضی کی نایاب تصویر میں موجود چھوٹی بچی کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سال 1994ء کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر اپنی پرانی یادگار تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں عمران خان کے ہمراہ کچھ چھوٹے بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک بچی نے نیلی فراک زیب تن کی ہوئی ہے۔

عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ یہ تصویر 26 سال قبل یعنی سال 1994ء میں لی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس تصویر میں جس بچی نے نیلی فراک زیب تن کی ہوئی ہے، وہ اس وقت امریکا میں پیڈیاٹرک آنکولوجسٹ کی اپنی ٹریننگ مکمل کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ رواں سال اگست میں شوکت خانم میموریل اسپتال لاہور میں بطورِ کنسلٹنٹ اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts