میرے موٹاپے کی وجہ سے شوہر شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور پھر ۔۔۔ موٹاپے کی شکار خاتون کی کہانی، بڑھتے وزن پر قابو کیسے پایا؟ جانیں

image

بڑھتا ہوا وزن انسان کی شخصیت کو خراب کرنے کا سبب بنتا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے لوگ آپ کے ساتھ بیٹھتے تک نہیں ہیں اور بہت سے لوگ تو موٹاپا دیکھ کر پہچاننے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔

آج ایک ایسی ہی حقیقی کہانی آپ کو سنانے جا رہے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ بھی اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لیں گے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ تنیشا سنگھ دیگر ماؤں کی طرح بچے کی پیدائش کے بعد بڑھتے وزن سے پریشان تھیں اور اس کی وجہ سے انہیں بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑتا۔ پریشانی اس وقت پیدا ہوئی جب ان کی اپنی والدہ تنیشا سنگھ کو پہچاننے میں ناکام ہوگئیں۔ نتیشا نے جب یہ دیکھا کہ سگی ماں تک پہچان نہیں پائیں تو اس سے متاثر ہوکر، انہوں نے 4 ماہ کے عرصے میں 26 کلو وزن کم کیا۔

نتاشا سنگھ نے بتایا کہ میں 2020 میں ماں بنی۔ میرا وقت ماما ٹائم میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورزش کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور بس میرا وزن بڑھتا جا رہا تھا۔ میں اپنے موٹاپے کی پرواہ کرنا ہی بھول گئی تھی۔

نتاشا سنگھ کا کہنا تھا کہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے میرا سانس لینا محال ہوگیا تھا اگرچہ میری زندگی تناؤ کا شکار تھی اور مجھے اپن بچے کی دیکھ بھال کرنی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے پانچ ماہ بعد میں اپنی والدہ کے گھر گئی تو وہ مجھے دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں،اس لیے نہیں کہ میں کافی عرصے بعد ان سے ملی بلکہ اس لیے کہ موٹاپے کی وجہ سے میں بہت بدل چکی تھی۔ نتاشا نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے دیکھ کر کہا کہ تم نے اپنے ساتھ یہ کیا کرلیا ہے؟

لہٰذا ستمبر 2020 کے آخر کی بات ہے اور وہیں مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے کیونکہ میں اپنی والدہ اور اپنے شوہر کی طرف سے تنقید کی زد میں تھی۔ مشکل وقت اور آزمائش سے گذرتے ہوئے میں نے ایک ایسا حل تلاش کیا جس سے مجھے بہت فائدہ پہنچا۔

بھارتی خاتون شہری نتاشا سنگھ نے اپنا فوڈ پلان تشکیل دیا۔ ناشتے میں انہوں نے انڈا، براؤن بریڈ سینڈوچ، ایک سیب اور سبزیوں کا انتخاب کیا۔ دوپہر کے کھانے میں وہ گرلڈ چکن ، سلاد، چپاتی اور تھوڑے چاول کھاتیں۔ جبکہ رات کے کھانے میں سوپ یا دال / چپاتی اور سبزیاں / چکن / مچھلی وغیرہ۔

اس کے علاوہ خاتون سبز چائے اور خشک میوہ جات کا بھی استعمال کرتیں۔ورزش میں یوگا، جاگنگ اور وزن گھٹانے کی خاص ٹریننگ کرتی تھیں۔

نتاشا نے بتایا کہ میں نے جو اپنا ڈائٹ پلان تشکیل دیا تھا اس پر عمل کر کے مجھے بہت فائدہ پہنچا ہے۔ آخر میں نتاشا سنگھ نے دیگر ماؤں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ پر یقین رکھنے سے آپ مضبوط ہوتی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts