شادی پر 100 کلو وزنی جوڑا پہنا تھا۔۔۔ 4 ایسی دلہنیں جنہوں نے شادی کے دن عجیب و غریب لباس پہن کر دنیا کو حیران کر دیا

image

بعض اوقات ایسے انوکھے اور عجیب و غریب شاہکار آنکھوں کو دیکھنے کو ملتے ہیں کہ عقل اور انسان دنگ ہی رہ جاتا ہے۔ شادی لڑکے اور لڑکی کے لیے زندگی بھر کا یادگار دن ہوتا ہے جسے وہ خاص بنانے کے لیے ہر ممکن کام کرتے ہیں۔

کچھ لوگ تو مختلف اور منفرد تجربات بھی کرتے ہیں، جیسا کہ کوئی دلہن اپنے لباس میں کچھ انوکھا کرتی ہے تو کسی کو اپنے بالوں کا اسٹائل روایتی طرز کا نہیں بنانا ہوتا۔

آج ہم آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی دلہنوں کے کچھ ایسے لباس دکھانے والے ہیں جو روایتی طرز کے نہیں تھے، یعنی جو عام دلہنیں پہنتی ہیں، ان سے کافی مختلف تھے۔

1) پرینکا چوپڑا کی شادی کا لباس

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے اپنی شادی کی تقریب میں 75 فٹ لمبا عروسی جوڑا پہنا تھا جس کے چرچے کافی روز تک رہے تھے۔ 2018 میں ہونے والی اس شادی پر دلہن یعنی پرینکا نے بھاری بھرکم لباس پہن کر ناصرف سب کو حیران کیا بلکہ یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی گردن کے پٹھے اکڑ گئے تھے جس سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ پریانکا نے یہ بھی بتایا کہ وہ عروسی لباس پہننے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہشمند تھیں جو کہ ایک خاتون نے پندرہ فٹبال گراؤنڈ کے برابر کا گاؤن پہن کر قائم کر رکھا تھا۔ لیکن جب انہوں نے 75 فٹ لمبا لباس جوکہ اداکارہ کے بالوں سے جڑا ہوا تھا، اسے پہن کر پٹھوں کے اینٹھن کی تکلیف میں مبتلا ہوئیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ مذکورہ بالا خاتون کس قدر مشکل سے گزریں ہوں گی، جس کے بعد میں نے اس خاتون سے رابطہ کرکے مقابلے سے اپنی دستبرداری کا بتایا اور کہا کہ میں اس مقابلے میں آنے کی کوشش بھی نہیں کروں گی۔

2) 100 کلو وزنی جوڑا پہننے والی پاکستانی دلہن

پاکستانی دلہن نے 100 کلو وزنی عروسی جوڑا زیب تن کیا جس نے ہر بندے کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس لڑکی کی تصاویر کافی وائرل ہوئیں جسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

3) غباروں سے بنا شادی کا لباس

اس دلہن کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ کسی فینسی ڈریس پارٹی میں آئی ہو لیکن یہ حقیقت نہیں۔ یہ اس لڑکی کی شادی کا دن ہے جبکہ اس نے ایسے لباس کا انتخاب کیا ہے جو کہ غباروں سے بنا ہے۔

4) پھولوں سے بنا شادی کا جوڑا

ایک اور دلہن نے عجیب و غریب عروسی لباس زیب تن کیا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا، یہ لباس پھولوں سے بنا تھا۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts