سائیکل اور بائیک کے بعد اب دودھ ہیلی کاپٹر میں آئے گا! دودھ بیچنے کے لیے ہیلی کاپٹر خریدنے والا یہ آدمی کون ہے؟

image

دودھ بیچنے کے لیے لوگ موٹر سائیکل خریدتے ہیں، پیچھے سے کھلا ہوا ٹرک خریدتے ہیں، شاید گاڑی بھی خریدتے ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی آدمی نے اپنے ڈیری بزنس بڑھانے کے لیے ہیلی کاپٹر ہی خرید لیا ہو؟

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جب یہاں کے ایک کسان اور بزنس مین جناردھن بھوئیر نے دودھ بیچنے کے لیے ہیلی کاپٹر خرید لیا۔

جناردھن بھوئیر نے اپنا ڈیری کا بزنس بڑھانے کے لیے 65,636,511 (چھ کروڑ سے زائد رقم ) کی مالیت کا ہیلی کاپٹر خرید ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جناردھن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسے کئی مرتبہ اپنے بزنس کے سلسلے میں ہریانہ، پنجاب، راجھستان اور گجرات جانا پڑتا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے دوست کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ذاتی ہیلی کاپٹر خرید لیا کیونکہ بھارت کے ہر شہر میں ائیر پورٹ موجود نہیں ہیں۔

جناردھن نے اپنے گاؤں کے پنچائت کے ممبران کو بھی ہیلی کاپٹر کی سواری کی دعوت دی۔

تاہم ہیلی کاپٹر کو کھڑا کرنے کے لیے جگہ کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے۔

جناردھن کا ہیلی کاپٹر 15 مارچ تک اسے سونپ دیا جائے گا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts