جنت مرزا نے عمران خان کو پیچھے کیسے چھوڑ دیا؟

image

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا دن بدن ترقی کی منازل طے کرتی آگے بڑھ رہی ہیں۔ ہر روز ان کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جنت مرزا کا شمار پاکستان کی ان ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے جنہیں لوگ سب سے زیادہ فالو کرتے ہیں۔ تاہم آپ کو یہ جان کر بے حد حیرانی ہو گی کہ جنت مرزا نے جہاں دیگر ٹک ٹاک اسٹارز اور مشہور اداکاروں کو پیچھے چھوڑا وہیں ملک کے وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا فالوورز کی تعداد 13.4 ہوگئی ہے جبکہ عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 13.3 ہے۔ اگرچہ دونوں میں کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دونوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔

ٹک ٹاک اور ٹوئٹر دونوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹس ہیں لیکن ٹک ٹاک پر فالوورز آسانی سے بڑھ جاتے ہیں اور پاکستان کا ہر دوسرا بندا ٹک ٹاک استعمال کر رہا ہوتا ہے جبکہ ٹوئٹر انتہائی کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts