ایک چینی شہری اپنے انوکھے انداز کی ورزش کی تکنیک کے باعث خبروں میں زیر گردش ہے کیونکہ وہ اپنے جوتوں میں 150 کلوگرام وزن باندھ کر ورزش کرتا ہے۔
ژہینگ انشن جس کی عمر 42 سال ہے گزشتہ 5 ماہ سے 150 کلوگرام وزن اپنے جوتوں میں باندھ کر ورزش کرتا ہے اور اس نے سب سے پہلے اپنے جوتوں میں 18 کلوگرام وزن باندھ کر ٹرینگ کی شروعات کی تھی اور اب وہ کُل 150 کلو گرام وزن پاؤں میں باندھ کر ورزش کرتا ہے۔
چینی شہری کا کہنا ہے کہ جوتوں کا وزن اس کے وزن سے 2 گنا زیادہ ہے لیکن وہ اسے پہن کر 20 منٹ کے دوران 50 میٹر سے زیادہ تک چہل قدمی کر سکتا ہے۔ ژہینگ انشن نے بتایا کہ وہ ان وزنی جوتوں کو پہن کر روزانہ 200 سے 300 میٹر تک چلتا ہے۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ژہینگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 ماہ میں اس نے ان جوتوں کو پہننے کے بعد اپنے جسم میں واضح تبدیلی محسوس کی ہے۔
42 سالہ چینی شہری کا دعویٰ ہے کہ ان جوتوں کو پہننے سے اس کے پٹھوں اور پاؤں کی ہڈیوں کو مضبوطی ملی ہے اور اس سے خون کا دورانیہ بھی بہتر ہوا ہے۔