افسوسناک خبر: کوہ پیما علی سدپارہ انتقال کر گئے

image

پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے جو کہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کی ہے۔

ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مشکور ہوں، عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے والد کا مشن جاری رکھوں گا اوران کا خواب پورا کروں گا۔

خیال رہےکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts