دنیا بھر میں مقبول برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی فٹنس سے بڑی بڑی شخصیات متاثر ہیں، 90 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجود ملکہ بہت سے جوان لوگوں سے بہتر ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ان کی روٹین اور مختلف سرگرمیاں ہیں۔
آج ہم آپ کو بہت سے رازوں میں سے وہ 5 اہم راز بتائیں گے جنہیں اپناتے ہوئے ملکہ اب تک اتنی صحت مند و تندرست ہیں۔
1) باقاعدگی سے ڈاکٹر سے چیک اپ
کہتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اسی نسخے کو اپناتے ہوئے ملکہ برطانیہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرواتی ہیں۔ تاکہ کسی بھی خطرناک بیماری ہونے سے قبل اس کی تصدیق ہو جائے۔ اگر کچھ بھی ان کے جسم میں مشکوک لگے تو ڈاکٹر فوراؐ ان کا علاج شروع کر دیتے ہیں۔
2) ورزش
کہتے ہیں کہ اگر انسان ورزش کرتا رہے تو کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، یہ ہی وجہ ہے کہ ملکہ برطانیہ نے اپنی روزمرہ کی روٹین میں ورزش شامل کر رکھی ہے۔ وہ روز ورزش کرتی ہیں تاکہ صحت مند اور فٹ رہ سکیں۔
3) صحت مند غذائیں
ملکہ اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ ان کی خوارک میں کچھ ایسا شامل نہ ہو جو ان کی صحت کو نقصان پہنچائے۔ ملکہ برطانیہ کھانے کے لیے ہمیشہ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرتی ہیں۔
4) جو کا پانی
جو میں بہت سی بیماریوں کا علاج چھپا ہے، ملکہ برطانیہ روزانہ جو کا پانی پیتی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی سنگین بیماری سے بچ سکیں اور زندگی بھر صحت مند رہیں۔ جو کا پانی ناصرف آپ کے اندرونی نظام کو فائدہ پہنچاتا ہے بلکہ آپ کو فٹ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
5) پالتو جانور
جب انسان بوڑھا ہونے لگتا ہے اور اس کے بچے جوان ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی اپنی مصروفیات میں لگ جاتے ہین جبکہ ماں باپ کو ضرور کوئی نہ کوئی بات کرنے والا یا دیکھ بھال کرنے والا چاہیے ہوتا ہے۔ پالتو جانور بہت حد تک آپ کے اکیلے پن کو دور کر دیتے ہیں۔ آپ انہیں اپنے بچوں کی طرح چاہنے لگتے ہیں۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔