کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں ایسی کیا گڑبڑ ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو چونکا کر رکھ دیا؟

image

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیسبک پر اکثر و بیشتر ہی اس قسم کی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی آنکھ اور عقل دونوں ہی دنگ رہ جاتی ہیں۔

تاہم یا تو وہ تصاویر لی اس اینگل سے گئی ہوتی ہیں کہ وہ خوفناک دکھائی دے رہی ہوتی ہیں یا ان تصویروں کو فوٹوشاپ کی مدد سے ایڈٹ کیا گیا ہوتا ہے۔

آج بھی ہماری ویب آپ لوگوں کے لیے ایک ایسی ہی خوفناک یا کہہ لیں کہ دلچسپ تصویر لائی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ کنفیوز بھی ہوگئے کہ آخر یہ ایسی کیوں ہے۔

تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چند دوست بوتلیں تھامے کھڑے ہیں اب تصویر میں یہ 3 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بوتلیں 4 ہیں تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟

تاہم تصویر میں ایک نیلے رنگ کا دستانہ بھی دکھائی دے رہا ہے مگر ہاتھ کہاں ہے؟

درحقیقت چوتھا بندا موجود ہے اور ہاتھ بھی۔ دیہان سے دیکھنے پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس نا نظر آنے والے شخص نے زمین کے رنگ کی جیکٹ پہنی ہے جس کے باعث اس کا ہاتھ دکھائی نہیں دے رہا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts