اپنی شادی میں دلہنوں کا خود ہی ڈانس کرنے کا رواج نیو ٹرینڈ بن گیا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی دلہن اہنی شادی پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
ایسا ہی کچھ اس دلہن کے ساتھ ہوا جو رخصتی کے بعد گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر ڈانس کر رہی تھی اور حادثے کا شکار ہوگئی مگر خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔
ٹوئٹر پر اُتکارش سنگھ نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر پور میں ہیما نامی خاتون اپنی شادی کے دن گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر ڈانس کر رہی تھی اور اس گاڑی کے اطراف میں ڈھیروں لوگ تھے جو دلہن کی گاڑی کے ہمراہ تھے۔ اچانک ایک گاڑی تیز رفتار میں آئی اور دلہن کے ساتھ کھڑے لوگوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے لے گئی۔
ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ ہر کوئی دلہن کا مزاق اڑاتے ہوئے تنزیہ کمنٹس کر رہا ہے۔ واقعے میں دلہن تو بچ گئی مگر لوگوں کو معمولی خراشیں آئیں۔
مگر دولہا نے گاڑی سے نکل کر دولہن کو ڈانٹتے ہوئے کہاکہ اگر زندہ واپس جانا چاہتی ہو تو گاڑی کے اندر بیٹھو اور گھر چلو۔
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا اور بعد ازاں دلہن کو گاڑی کے اندر بٹھا کر گھر روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دولہا انکُر بلکل محفوظ رہا ۔