''یہ رات والد کے ساتھ میری زندگی کی مشکل ترین رات تھی اور'' ۔۔۔ علی سدپارہ کے بیٹے نے والد کے ہمراہ کیمپ کی آخری ویڈیو شئیر کر دی

image

محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے والد کے ہمراہ آخری ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دل کو چھو جانے والا کیپشن میں تحریر کیا۔

لاپتہ ہو کر جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کی بیس کیمپ میں گزاری آخری رات کی ویڈیو ساجد سدپارہ نے جاری کرتے ہوئے اسے زندگی کی دشوار ترین رات قرار دیا ہے۔

ساجد سدپارہ نے ساتھی کوہِ پیماؤں اور والد کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ''ساتھی کوہِ پیماؤں، ٹیم اور والد کے ہمراہ میری زندگی کی طویل ترین اور دشوار ترین رات''۔

ساجد سدپارہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیس کیمپ میں موجود تمام کوہ پیما اپنے کوہِ پیمائی کے سامان کی دیکھ بھال اور حفاظت میں مصروف ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں ساجد سدپارہ نے جعلی اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے بھی خبردار کیا اور اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی جارہی ہیں جو سراسر غلط فعل ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts