2 بیٹیاں 2 بیٹے! ایک ساتھ 4 بچے پیدا کرنے والی یہ خاتون کون ہیں؟ جانیں ان کی خوبصورت تصویری کہانی

image

اولاد قدرت کی طرف سے ماں باپ کے لیے ایک ایسا تحفہ ہوتا ہے جس کا بلاشبہ کوئی نعم البدل نہیں اور پھر اگر کسی جوڑے کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہو جائے تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ ہمارے سامنے ایسی مثالیں تو موجود ہیں کہ کسی کے گھر دو یا تین بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے ہوں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ایک ساتھ چار یا پانچ بچے پیدا ہوں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:

جُڑواں بچے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟ ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

آج ہم آپ کو ایک ایسی فیملی کی تصاویر دکھانے والے ہیں جن کے گھر ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔

Tina Matthews کی شادی ان کے بیسٹ فرینڈ ریان سے ہوئی جبکہ قدرت نے دونوں کو ایسا تحفہ عطا کیا جس کے بارے میں جان کر ان کے پاس یقیناً الفاظ نہیں تھے۔ دونوں کے گھر چار بچے پیدا ہوئے جن میں سے دو لڑکیاں اور دو لڑکے تھے۔

ٹینا انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ وہ بچوں کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کرتی رہتی ہیں اور فالوورز کو ہر بات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں بتایا کہ بے بی 'اے' لڑکا ہے، بے بی 'بی' بھی لڑکا ہے جبکہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر پیدا ہونے والی لڑکیاں ہیں۔

ایک پوسٹ میں ٹینا نے ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سے بچے کا کیا نام ہے۔ بے بی اے کا نام 'لوگن' ہے، دوسرے نمبر پر پیدا ہونے والے بچے کا نام 'لوک' ہے جبکہ تیسرے نمبر پر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام 'رائیل' رکھا گیا۔ چوتھی بیٹی کو 'روبی' نام دیا۔

تاہم آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور ہو گا کہ ٹینا اور ریان یہ کیسے یاد رکھتے ہوں گے کہ کون سا بچہ کون ہے۔ اس کا بھی حل ہے، ماں باپ نے ایک کلپ یا کہہ لیں کہ بریسلٹ ناموں کا بنوایا ہے جو بچوں کے کپڑوں میں اٹیچ کرتے ہیں، اس سے کوئی بھی شخص ان کی پہچان کر سکتا ہے۔

بچوں کی کچھ دیگر دلکش تصاویر ملاحظہ کیجیے:


٭ اس حوالے سے اگر آپ کو کسی کی کہانی یاد ہو تو ہمیں ضرور بتائیں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.