کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آوروں سے متعلق معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش اور سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔