نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے بہاولپور سے 17 سالہ نوجوان کو اپنے والد کو زہر دینے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی ہدایت پر بیرون ملک سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔
تحقیقات کے مطابق 17 سالہ ملزم نے مبینہ طور پر مشہور امریکی ڈراما سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ (Breaking Bad) سے متاثر ہو کر اپنے گھر میں ایک لیبارٹری قائم کی تھی، جہاں وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے زہر تیار کرنے کے طریقے تلاش کرتا رہا۔
ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا اور اپنے والد کو زہر دینے کی کوشش کی، تاہم پہلی ناکام کوشش کے بعد اس نے اے آئی سے دوبارہ رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کی جس دوران این سی سی آئی اے نے اسے گرفتار کرلیا۔