چیز چھوٹی ہو یا بڑی اصل مالک تک ہی پہنچنی چاہئیے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ننھا سا کھلونا مالک کو واپس کر کے مثال قائم کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے گمشدہ کھلونے کے مالک کو ڈھونڈنے کی ٹھانتے ہوئے اپنے آفیشل فیس بُک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ''ایئرپورٹ انتظامیہ نے جیسنڈا آرڈرن کو ونک نامی کھلونا دیا جس کے مالک کو ڈھونڈا جا رہا تھا''۔
انہوں نے فیس بک پر تصویر کے ساتھ اپیل کی کہ ''کھلونے کے مالک تک پہنچانے میں مدد کریں، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے لکھا کہ یہ چھوٹی چیز ہے لیکن جو اس کا مالک ہے، اس کے لیے قیمتی ہو گی''۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اس کھلونے کے ملنے کی زبوں حالی بتاتے ہوئے کہا کہ "میں آج صبح ہیملٹن ایئرپورٹ پر پہنچی تو وہاں کے عملے نے ایک خرگوش کھلونا مجھے دیا اور بتایا کہ یہ ایئرپورٹ سے ملا ہے اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے"۔
تاہم انہوں نے سوچ لیا کہ چیز بھلے چھوٹی ہی صحیح مگر اصل مالک تک پہنچنی ہی چاہیے۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پوسٹ کے 24 گھنٹے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ کھلونے کو اس کے مالک تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئی۔