ایران نے خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب لازمی قرار دے دیا

image

اب خواتین کے ساتھ ساتھ کارٹون کریکٹرز بھی حجاب کریں گی، ایران نے لازمی قرار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا ہے۔

ٹی وی چینل العربیہ نے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اینیمیٹڈ فلم انڈسٹری اور کارٹون انڈسٹری سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کارٹونز اور اینیمیڈ فلمز میں خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا ہے۔

یہ فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے اس وقت کیا جب ان سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سوال کیا گیا تھا کہ کیا اینیمیٹڈ فلمز میں خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری ہے؟

کیے جانے والے سوال کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ "اس طرح کی فرضی صورتحال میں حجاب کرنا خود سے ضروری نہیں ہے لیکن حجاب نہ پہننے کے نتائج کو دیکھا جائے تو اینیمیشن میں حجاب کی ضرورت ہے"۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے ہر اینیمیٹڈ فلم اور فرضی کارٹون کریکٹر کے لیے بھی حجاب لازم قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب کا پردہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts