دبئی سے پاکستانی ڈرائیورز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے ، دبئی کے ایک انشورنس کمپیرژن پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں متحدہ عرب امارات کی سڑکیں محفوظ رہیں اور پیش آنے والے حادثات میں پاکستانی ڈرائیورز سب سے کم ملوث پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران 2.5 فیصد پاکستانی حادثات کا شکار ہوئے، یہ سب سے کم تعداد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی احتیاط اور مہارت کے ساتھ شاندار ڈرائیونگ کرتے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرائیورز کی شاندار ڈرائیونگ کی وجہ سے وہ سب سے کم حادثات سے متاثر ہوئے۔
یو اے ای میں ٹیکسی سروس استعمال کرنے والے شہریوں نے پاکستانیوں کو سب سے بہترین ڈرائیور قرار دیا جبکہ دوسرے پر لبنانی، تیسرے پر فلپائن، تیسرے پر شام اور چوتھے پر اردنی ڈرائیورز کو اچھا قرار دیا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات ( دبئی) تمام ثقافتوں کا امتزاج ہے۔ دنیا بھر سے لوگ متحدہ عرب امارات جاتے ہیں وہاں قیام کرتے ہیں کیونکہ دبئی دنیا کا ایک پر امن مقام سمجھا جاتا ہے اور یہ ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔