استعمال شدہ گاڑی خریدتے وقت ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں ورنہ آپ بھی۔۔۔

image

گاڑی کے شوقین افراد اکثر استعمال شدہ گاڑی خردینے میں بے احتیاطی اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بعد میں بیشتر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ بھی سیکینڈ ہینڈ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو نیچے بتائی گئی چند باتوں کا لازمی خیال رکھیں۔

1- آئل لیکیج چیک کریں

استعمال شدہ گاڑی خردینے سے قبل آئل لیکیج کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں اور اگر آئل لیکیج کا مسئلہ آپ کو نظر آجائے تو ہرگز گاڑی نہ خریدیں۔ اگر گاڑی کا مالک اپنی کار کو واش کر کے آپ کو فروخت کررہا ہو تو چیک کرنے کے لیے آپ گاڑی کو 5-10 منٹ تک ڈرائیو کریں اور نارمل درجہ حرارت پر کار کے انجن کو دوڑائیں۔ انجن کے کسی حصے سے آئل لیکیج ہونی لگ جائے تو گاڑی خریدنے کا ارادہ فوراً بدل دیں۔

2- زنگ آلود گاڑی

گاڑی کے پہیوں کے پلرز ، باڈی پینل، ریڈی ایٹر سپورٹ یا گاڑی کی باڈی پر کسی بھی جگہ زنگ موجود ہو تو ہر گاڑی خریدنے سے پہلے تھوڑا سوچ لیں۔ دراصل زنگ گاڑی کے جسم کو بہت کمزور بنا دیتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ بہت خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

3- سیکنڈ ہینڈ گاڑی کے انجن سے غیر معمولی آوازیں

گاڑی کے شوقین افراد پرانی کار خردیتے وقت اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ اگر گاڑی کے انجن سے غیر معمولی آوازئیں آئیں تو گاڑی کے مالک سے معذرت کرلیں۔ ان شوروں کا مطلب یہ ہے کہ انجن کی حالت ٹھیک نہیں ہے، اور یہ کسی سنگین حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا، انجن سے کسی بھی طرح کے شور کو جانچنے کے لئے چند منٹ گاڑی ڈرائیو کرلیں۔

4- جلد بازی سے کام نہ لیں

کسی گاڑی کو خریدنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں، ہوسکتا ہے کہ آپ کو جلد بازی میں کیے گئے فیصلے پر بعد میں پچھتانا پڑے۔ معلومات اکھٹا کرنے کے لٸے کار ایکسپرٹس سے مناسب وقت لیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.