جہاز سے گرنے والا شخص 14 گھنٹے تک سمندر میں کیسے زندہ رہا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

image

اس دنیا میں اکثر ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جس کا سوچ کر ہی یقین نہیں ہوپاتا۔ اسی طرح اب ایک اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بحرالکاہل میں ایک کشتی راں (سیلر) صرف ایک ٹکڑے کےسہارے 14 گھنٹے تک سمندر میں گزار کر جان بچانےمیں کامیاب ہوگیا۔

ویڈم پیریوٹیلوو نامی ایک سیلر سمندری سفرکے دوران جہاز کے عرشے سے سمندر میں جاگرا لیکن جہازپر کسی کو اس کے سمندر میں گرنے کی اطلاع نہ ہوسکی اور جہاز آگے بڑھ گیا۔

ویڈم نے گہرے سمندر کا ڈٹ کے سامنا کیا اور دور نظر آنے والے ایک تیرتے ٹکڑے تک جانےکا فیصلہ کیا جو کہ مچھلی پکڑنے میں استعمال ہوتا ہے، وہ اس ٹکڑے کے سہارے 14 گھنٹے سے زائد سمندر میں تیرتا رہا اور ڈوبنے سے محفوظ رہا۔

بعد ازاں جہاز نے ان کی غیر موجودگی کا علم ہونے پر واپس جا کر انہیں ریسکیو کرلیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts