2 سے زیادہ بچے نہیں ہو سکتے ۔۔۔ 7 بچوں کی پیدائش کے لیے کروڑوں روپے ادا کرنے والا جوڑا کون ہے؟

image

چین میں 2 سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر پابندی کا قانون ہے جس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

مگر وہیں چینی جوڑے کی خواہش تھی کہ ان کے گھر دو سے زائد بچوں کی پیدائش ہو تو اس مقصد کے لیے انہوں نے کروڑوں روپے ہنسی خوشی جرمانے میں ادا کر دیے۔

34 سالہ زینگ رہنگ رہنگ اور ان کے 39 سالہ شوہر 7 بچوں کے والدین ہیں اور اس تعداد کو وہ بہترین فیملی قرار دیتے ہیں۔

مذکورہ جوڑے کے 5 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں جن کی عمریں ایک سے 14 سال تک کے درمیان ہیں۔

اس خاندان نے زیادہ بچوں کی پیدائش پر عائد ہونے والے جرمانے کی مد میں 10 لاکھ چینی یوآن (لگ بھگ ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے) کی ادائیگی کی۔

34 سالہ زینگ ایک گارمنٹ فیکٹری، ایک جیولری کمپنی اور جلد کی نگہداشت کے کاروبار کو جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں چلارہی ہیں۔

ان کی پیدائش اور پرورش مشرقی گوانگ ڈونگ میں ہوئی جہاں روایتی طور پر خاندان بڑے ہوتے ہیں اور بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ تو ان کی بھی یہی خواہش تھی کہ ان کہ بچے 2 سے زیادہ ہوں۔

خیال رہے کہ 6 سال قبل تک چین میں ایک بچے کی پیدائش کا قانون تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.