گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون اپنی سالگرہ کا جشن منانے کے دوران آنکھوں میں نوکدار چاپسٹکس گھسنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق کیک کو اندرونی طور پر مضبوط رکھنے کے لیے چاپسٹک استعمال کی گئی تھی۔ لیکن یہ بات کیک کھانے والوں کو معلوم نہ تھی، سالگرہ کا جشن منانے کے دوران جب کیک کاٹنے کی باری آئی تو خاتون کے دوستوں نے ان کا سر جھکا کر تیزی سے کیک پر مارا تو اس دوران نوکیلی ڈنڈیاں ان کی آنکھ میں گھس گئیں۔
پیش آنے والے حادثے کے بعد خاتون کو جلد اسپتال لے جایا گیا اور آپریشن کے ذریعے ان کی آنکھ سے چاپسٹک نکال لی گئی۔
مذکورہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے آپریشن کے بعد ان کی آنکھ پر پٹی باندھی گئی ہے۔