بچوں کے معاملات میں احتیاط برتنا بے حد ضروری ہوتا ہے ایسے میں وہ کس وقت کیا کر رہے ہیں، ماؤں کو اس کی خبر رکھنا پڑتی ہے ورنہ وہ کسی انہونی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
بچوں کو اسکول کا کام کرتے ہوئے اکثر و بیشتر کافی نیند آتی ہے ایسے میں وہ پڑھتے پڑھتے سو جاتے ہیں تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسے بچے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو اسکول کا کام کرتے وقت اتنی نیند میں تھا کہ اپنی ورک بُک پر آنے والی چھپکلی پر ہی سو گیا۔
جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا۔ سوشل میڈیا پر تائیوان کے ایک ننھے طالب علم کی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی ورک بک پر ایک مری ہوئی چھپکلی پڑی ہوئی ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے منہ پر چھپکلی چَھپی ہوئی ہے۔ صارفین کی جانب سے اس واقعہ پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کسی نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ بچے کو نیند میں چھپکلی ہی محسوس نہیں ہوئی جبکہ متعدد صارفین کی جانب سے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔