لڑکی نے آن لائن آئی فون 12 پرو میکس آرڈر کیا لیکن آیا کچھ ایسا جسے دیکھ کر لڑکی کے ہوش ہی اُڑ گئے

image

آن لائن آئی فون آرڈر کرنے والے ہیں تو زرا رُکیے کہیں آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ نہ ہو جائے۔

حال ہی میں ایک چینی خاتون نے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ سے آئی فون 12 پرو میکس کا آرڈر کیا لیکن جب انہیں آرڈر موصول ہوا تو وہ دیکھ کر دنگ ہی رہ گئیں۔

خاتون نے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آئی فون 12 پرو میکس خریدنے کے لیے انہوں نے 1500 ڈالرز کی رقم ادا کی تھی مگر جب پارسل ان تک پہنچا تو ان کے ہوش ہی اُڑ گئے۔

حیرانی کی بات یہ تھی خاتون نے آرڈر ایپل کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ہی کیا تھا لیکن جب انہیں آرڈر موصول ہوا تو اس میں فون کی بجائے ایپل جوس یعنی سیب کا جوس تھا۔

خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ پارسل انہیں براہ راست موصول نہیں ہونا تھا بلکہ انہوں نے پارسل کی ترسیل کے لیے اپنے گھر کے قریب موجود ایک لاکر کا انتخاب کیا تھا۔

اس حوالے سے ایپل کمپنی اور ایکسپریس میل سروس (ایپل کے آفیشل کوریئر پارٹنر) نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 12 اس ہی جگہ پر بھیجا گیا ہے جس کی انہیں درخواست موصول ہوئی تھی۔

تاہم چینی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں فون کی جگہ ایپل جوس ہی موصول ہوا، انہوں نے اس واقعے کی جانچ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

جبکہ واقعہ پیش آنے کے بعد کورئیر کمپنی نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.