ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کے سامنے جمع کرا دی ہے۔ نیپرا اس درخواست کی سماعت 31 دسمبر کو کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر صارفین کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی صارفین کی ماہانہ بجلی کے بلوں پر بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اگرچہ یہ کمی معمولی ہوگی۔