کروڑ پتی بننے کی خواہش ہر کسی کو رکھنی چاہیئے، کیا پتہ کس وقت آپ کی قسمت آپ پر مہربان ہو جائے اور آپ کی لاٹری نکل آئے یا کہیں سے کوئی خزانہ مل جائے۔ امید نہ چھوڑیئے، ایسا ہی کچھ اس خاتون کے ساتھ ہوا جو سمندر کے ساحل پر مزے سے ٹہل رہی تھی اور اچانک امیر بن گئی۔
واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں 49 سالہ سیریپورن نیامرین نامی خاتون اپنے گھر والوں کے ساتھ ساحل کی سیر کو آئی تھی کیونکہ کچھ وقت سے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور اس دن وہ موڈ فریش کرنے سمندر آ پہنچی تھی۔
یہاں ٹہلتے وقت اس کے پیر میں ایک چیز چبھی، جو کہ ریت کے نیچے تھے اور نظر نہیں آرہی تھی، اس نے ہلکا سا پاؤں پیچھے کیا اور دوبارہ اس جگہ پر پاؤں رکھا تاکہ آگے بڑھ سکے تو ریت ذرا سی ہٹ گئی اور وہ چیز اس کو نظر آنے لگی، یہ دراصل ایک پتھر نما چیز تھی جو کہ سیریپورن نیامرین کو لگا کہ یہ کوئی قیمتی چیز تو نہیں؟ اتنی بڑی سیپی تو نہیں ہو سکتی۔
سیریپورن نیامرین کہتی ہیں:
''مجھے وہ قیمتی چیز لگی میں نے اٹھالیا، اس کے بعد میں گھر چلے گئی، گھر جا کر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو دکھایا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ وہیل مچھلی کی قے ہے جس کی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔
اس مچھلی کی قے اتنی مہنگی اس وجہ سے ہے کیونکہ یہ دنیا کے مہنگے ترین پرفیومز میں استعمال ہوتی ہے جس میں سے تیز خوشبو آتی ہے۔