فیشن کرنا سب کا فرض ہے اور یہ حقیقت ہے کہ انسان اچھا دکھائی دینے کے لئے روزمرہ آنے والے فیشن کو اپناتا ہے مگر کچھ لوگ اس قسم کے فیشن بھی کر جاتے ہیں جوکہ دیکھ کر عجیب لگتا ہے کچھ لمحوں کے لئے تو ہم سوچتے رہ جاتے ہیں کہ انہوں نے یہ سب کیا سوچ کر کیا۔ کچھ ایسے ہی عجیب و غریب فیشن ہم آپ کو دکھا رہے ہیں:
کان میں سانپ پہنا:
خواتین کانوں میں بالیں اور ٹاپس پہنتی ہیں اچھی لگتی ہیں، مگر دوسروں سے منفرد نظر آنے کے لئے پیرس میں کچھ خواتین نے سانپ کی شکل کے کانوں کے ٹاپس پہن کر سب کو حیران کر دیا،اور اب یہ فیشن عام ہے۔
3 نوز پن:
ناک میں خواتین عموماً ایک ہی نوز پن پہنتی ہیں جو کہ مناسب فیشن ہے، مگر اب خواتین ناک میں بھی 3 نوز پن پہننے لگی ہیں،یہ فیشن جرمنی کے شہر برلن سے آیا ہے، وہاں خواتین اس طرح کی 3 یا 5 نوز پن پہنتی ہیں۔
لڑکے کا لڑکی والا میک اپ:
یہ ایک پاکستانی لڑکا/ ماڈل شہیر خآن ہے، جس کو مکمل میک اپ کرنا بہت پسند ہے، ان کا میک اپ دیکھ کر پاکستانی بھی بہت حیران ہوتے ہیں ۔
لڑکیوں جیسے کپڑے:
مختلف ممالک میں لڑکوںنے لڑکیوں جیسے اسکرٹ پہن کر سب کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ انہوں نے ایسے کپڑے کیوں پہنے۔
ہونٹ چھدوانا:
ناک اور کان تو چھدواتے ہی ہیں، مگر کینیڈا کے ایک شہری نے ہونٹ چھدوائے، جو ہ کئی سالوں قبل کروائے تھے، مگر ان کے بعد سے یہ فیشن بھی عام ہوگیا۔