واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا امکان، جانیں کون سی غلط فہمی دور کی؟

image

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد مختلف پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دینے والے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد غائب ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔

یاد رہے واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروایا تھا جو 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جاسکتا ہے۔

لیکن اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہوگئے تھے۔

جس کے بعد مختلف سوالات کیے جا رہے تھے جن کا جواب ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ میں دیا گیا، اس میں کہا گیا کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کر رہا ہے۔

تاہم اب یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کر رہا ہے جو 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دے گا۔

خیال رہے واٹس ایپ نے چند روز قبل ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروائی، اس کے علاوہ آڈیو کی آواز بند کرنے کا فیچر بھی واٹس ایپ نے حال ہی میں متعارف کروایا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts