الفاظ ختم ہو چکے ہیں میرے پاس، دل سے شکریہ! 'پارری گرل' دنانیر نے مداحوں کے لیے اب کون سی خاص ویڈیو جاری کی؟

image

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پارری ہو رہی جیسے جملے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پارری گرل دنانیر مبین کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 13 لاکھ ہو چکی ہے۔

اپنے فالوورز کی تعداد حیران کن حد تک بڑھنے پر دنانیر نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے۔

ایک منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو میں دنانیر کو ساحل سمندر پر 10 لاکھ فالوورز کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کپشن میں دنانیر نے کہا کہ ’یہ پوسٹ میری خوبصورت انسٹاگرام فیملی کے لیے ہے، الفاظ ختم ہو چکے ہیں میرے پاس، دل کی گہرائیوں سے شکریہ‘۔

چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارری گرل نے بتایا کہ گزشتہ مہینے نے میری تقدیر اور منزل مقصود تک پہنچنے کے یقین کو مستحکم کیا۔

تاہم سوشل میڈیا انفلوئنسر کی اس پوسٹ کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts